حکومت سندھ کا رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینےکا فیصلہ

حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے پنک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت  اہم اجلاس ہوا جس میں "پنک اسکوٹیز پروگرام” کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران کی شرکت

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت حالیہ ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے،یہ سہولت خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر میسر آئے گا۔یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جائیں رہی ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے ایک شفاف اور آسان طریقہ کار تیار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خودمختار ہوں اور یہ اسکیم ان کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی،تمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین کو ایسے مواقع دیے جائیں جن سے وہ تعلیم، ملازمت اور دیگر سرگرمیوں میں پوری طرح حصہ لے سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں