آباد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نمائیندگی کا مطالبہ کردیا
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی سے واٹر بورڈ آبکار ورکر ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی آباد ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی میں پانی کی عدم فراہمی، منصفانہ تقسیم اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی
چئیرمین آباد حسن بخشی کی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔
چیئرمین آباد حسن بخشی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ آف گورنرز میں آباد کی نمائیندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے مسائل سے متعلق جلد وزیر بلدیات سندھ اور مئیر کراچی سے ملاقات کریں گے۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ تعمیراتی صنعت شہر کے ترقیاتی عمل میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔شہر کی آبادی بڑھ رہی ہے مگر پانی کی ایک بوندھ میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے۔پانی کے بحران کا مستقل حل جلد کےفور منصوبے کی تکمیل ہے۔
چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی نلوں کے بجائے ٹینکر سے دستیاب ہوتا ہےجو افسوسناک ہے۔آباد کی واٹر بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی سے پالیسی سازی میں شفافیت آئے گی۔رہائشی و کمرشل منصوبوں میں پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکے گے۔شہر کیلئے پانی جیسے سنگین مسئلے پر آواز اٹھانا اپنی قومی زمہ داری و خدمت سمجھتے ہیں۔
