پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔

پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی و دیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں