ترکی کے سرمایہ کار سندھ میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سے مراد علی شاہ سے ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک (Ergul Kadak) نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ترکی کے نئے قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بہت مضبوط تعلقات ہیں،آپ کےساتھ سندھ حکومت کا بھر پور تعاون رہے گا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت بڑھنی چاہیے، جس کے لیے دونوں ممالک کام کر رہے ہیں،سندھ میں مختلف میگا پروجیکٹ، سڑکوں، توانائی اور پانی کے منصوبے جاری ہیں۔ترکی کے سرمایہ کار سندھ میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔
قونصل جنرل ارگل کدک نے کہا کہ ترکی کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور ترکی کے قونصل جرل کے درمیان سرمایہ کاری کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
سندھ کے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ترکی کے قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں میں ترکی کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،شہر کراچی 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ہے۔سندھ حکومت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر پر کام کر رہی ہے۔
قونصل جنرل ترکی نے کہا کہ کراچی بہترین شہر ہے، یہاں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔
