کسی بھی سطح پر کوئی غیرذمہ داری ناقابل قبول ہوگی:محمد سلیم بلوچ

کسی بھی سطح پر کوئی غیرذمہ داری ناقابل قبول ہوگی:محمد سلیم بلوچ

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کا اجلاس

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، ڈی جی آر اوز، ڈی جی دیہی ترقی، چیف انجینئرز و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کو محکمہ کی مجموعی کارکردگی، نئی اے ڈی پی، ایس ڈی جیز اسکیموں، آر او اور الٹرا فلٹریشن پلانٹس پر تفصیلی بریفنگ

محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ محکمے کے تمام ملازمین کے پروموشنز کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کیا جائے، مختص اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کے اجراء کے معاملات فوری نمٹائے جائیں،مختلف اسکیموں سے متعلق لینڈ ایکوزیشن کے مسائل ہنگامی بنیاد پر حل کیے جائیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ چیف انجینئرز  و سپریڈنٹ انجینئرز تمام جاری اسکیموں کی خود نگرانی کریں۔کسی بھی سطح پر کوئی غیرذمہ داری ناقابل قبول ہوگی، محمد سلیم بلوچ

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں