سوڈھی کولہی کا جعلی فیس بوک اکاؤنٹ بنانے والوں کو پیغام

سوڈھی کولہی کا جعلی فیس بوک اکاؤنٹ بنانے والوں کو پیغام

سندھ کے علاقے نگرپارکر سے تعلق رکھنے والی کامریڈ سوڈھی کولہی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرے نام سے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر چلا رہے ہیں جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

سوڈھی کولہی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ میرے نام سے چلائی جانے والی جعلی فیس بوک آئی ڈی سے اگر کوئی مذہبی انتشار یا بدامنی پھیلانے والی پوسٹ کے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اس کا ذمہ دار وہ ہی شخص ہوگا جو جعلی آئی ڈی چلا رہاہے۔

سوڈھی کولھی نے کہا کہ میں فیس بوک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی، میرا ایک اکاؤنٹ صرف TikTok پر ہے۔

سوڈھی کولہی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ اگر میرے نام سے کسی نے انتشار پہلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی راستہ بھی اختیار کروں گی، آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی اداکیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں