سیتاروڈ میں سائرہ سومرو کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

سیتاروڈ میں سائرہ سومرو کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

کراچی: سیتا سجاگ اتحاد کی جانب سے ڈہرکی سے اغوا ہونے والی لڑکی سائرہ سومرو کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سلیمان سومرو اور کامریڈ محبوب سندھی کی قیادت میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے زائد عرصے سے سائرہ سومرو کو اغوا کر کے لاپتہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈہرکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے سکون کی نیند سو رہی ہے کارروائی کو آگے نہیں بڑھا رہی

مظاہرین  نے اعلیٰ حکام سے سائرہ سومرو کی بازیابی اور والدین کی پریشانی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں