سوئی سدرن گئس کمپنی کا گرینڈ آپریشن، 2 ہزار سے زائد غیرقانونی کنیکشن منقطع

سوئی سدرن گئس کمپنی کا گرینڈ آپریشن، 2 ہزار سے زائد غیرقانونی کنیکشن منقطع

کراچی: سوئی سدرن گیس کا گیس چوری کے خلاف گرینڈ اپریشن، ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں تین مقامات پہ چھاپے مارے گئے۔دو ہزار غیر قانونی گھریلو کنکشن منقطع کیے گئے

گیس چور مافیا شیدی گوٹھ سے کورنگی اور لانڈھی انڈسٹریل ایریا کو گیس فراہم کرنے والی سوئی سدرن کی 20 انچ کی پائپ لائن سے 2 انچ کی پائپ لائن کو جوڑ کر گیس چوری کر رہا تھا

پہلے مرحلے میں یار محمد گوٹھ فیز ٹو میں 450 مکانات کو غیر قانونی طور پہ گیس کی فراہمی منقطع کی گئی

دوسرے مرحلے میں سموں گوٹھ میں گیس کے ایک ہزار غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے

تیسرے اور اخری مرحلے میں ثمر گارڈن میں 600 غیر قانونی کنکشنز کو ختم کیا گیا

ان تینوں مقامات پہ گیس چوری میں ملوث مافیا کے خلاف ایف ائی آر کا اندراج بھی کیا گیا

یار محمد گوٹھ میں غلام مرتضی اور محمد نعیم کے خلاف ایف ائی آر کا اندراج کیا گیا ،سموں گوٹھ میں محمد اشرف اور عمران خان کو ایف ائی آر میں نامزد کیا گیا

ثمر گارڈن میں شاہد علی اور فیصل کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی،سوئی سدرن گیس چوری کے خلاف اپنی زیرو ٹولیرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں