روہڑی میں نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی،منشیات برآمد، ملزم گرفتار
وزیر ایکسائز سندھ مکیش چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل کی ٹیم نے منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں سینٹرل جیل روڈ سکھر پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کی
کاروائی کے دوران ڈاٹسن نمبر CE-8034 کروڑوں روپے مالیت کی 30کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی
منشیات اسمگلنگ میں ایک ملزم محمد انور ولد محمد ہاشم گرفتار، مقدمہ درج کیا گیا۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی قمرالدین سیال اور انکی ٹیم کو مبارکباد
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
