غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید
غزہ: غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے زمینی او رفضائی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے
صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید50 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔زمینی کارروائی کے دوران درجنوں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں غزہ شہر کے رہائشی علاقوں میں داخل ہو گئے۔
مزید4لاکھ سے زیادہ فلسطینی جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوجی آپریشن کے دوران دھماکے میں4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں اردن کی سرحد کے قریب فائرنگ سے2اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر بھی فضائی حملے شروع کر دیئے۔۔ فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے 5 قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔نومبر میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل روزانہ حملے کر رہا ہے۔
غزہ میں اسرائیل معصوم بچوں کو نشانہ بنارہاہے: حافظ نعیم الرحمان
