کراچی- شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات کی
اس موقع پر شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کراچی-شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔ایس ایم ایز، سرکولر ریلوے، بینکاری اور اسپیشل انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جو چینی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک سنہری موقع ہےپاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے
شنگھائی حکومت کا کراچی کی ترقی میں مکمل تعاون کا یقین دہانی
سسٹر سٹی تعلقات کو حقیقی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار
ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام اور نئے تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
