چیئرمین صدر ٹاؤن نے آرام باغ مسجد میں مقدس اوراق کے تحفظ کا نظام فعال کرنے کا افتتاح کیا”

چیئرمین صدر ٹاؤن نے آرام باغ مسجد میں مقدس اوراق کے تحفظ کا نظام فعال کرنے کا افتتاح کیا”

کراچی: بشار حافی فاؤنڈیشن اور صدر ٹاؤن کے باہمی اشتراک سے دینی خدمات کے سلسلے میں ایک نہایت اہم اور بابرکت اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مقدس، قرآنی اور دینی اوراق کو محفوظ کرنے کے لیے آرام باغ مسجد میں ایک خصوصی اسٹور قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد ان اوراقِ مقدسہ کو احترام کے ساتھ محفوظ رکھنا اور بعد ازاں ان  قرانی اور دینی اوراق کو سمندر میں ٹھنڈا کرنے کے بہتر انتظامات کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس  فرحان، معزز شخصیات، سماجی رہنما اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ قرآنِ پاک اور دینی اوراق کا احترام ہم سب پر لازم ہے، اور اس طرح کے اقدامات ہماری دینی و سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہیں۔ انہوں نے بشار حافی فاؤنڈیشن کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اقدام معاشرے میں دینِ اسلام کی تعلیمات کے احترام اور فروغ کا عملی مظہر ہے۔میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نور حسن جوکھیو نے کہا کہ صدر ٹاؤن کی انتظامیہ ہمیشہ دینی، سماجی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور مقدس اوراق کے احترام کے لیے بنائے گئے اس اسٹور سے عوام میں دینی شعور اجاگر ہوگا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقدس اوراق کو ضائع کرنے کے بجائے اس اسٹور میں جمع کروائیں تاکہ انہیں بہتر طریقے سے محفوظ کیا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے بشار حافی فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور صدر ٹاؤن کے افسران میں مٹھائی اور اجرک تقسیم کی، جسے حاضرین نے نہایت خوش آئند اور خوشگوار عمل قرار دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں