
شہدادپور(رپورٹ: وحید گلال) شہدادپور کے قریب مقصودو رند کے گاؤں کان رند سے لاپتا ہونے والی 8 سالہ بچی زہریٰ کنبھر کی تشدد شدہ لاش ملنے کے بعد ہسپتال منتقل کی گئی۔
ورثاء نے 8 سالہ بچی زہریٰ کنبھر سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کا شبہ ظاھر کرتے ہوئے شفاف جانچ اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
اودھر ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ معصوم زھریٰ کنبھر نامی بچی کی تشدت شدہ لاش ملنے پر بروقت نوٹس لے لیا۔
ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے جائے وقواعہ گاوٗں مقصود کلشن مہر کالونی تعلقہ شہدادپور کا دورہ کیا
ایس ایس پی عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ پر غم کی اس گھڑی میں ورثا کے دوکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ اپنی سربراہی میں واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسوس ناک واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے تحقیقات مکمل کر کے اصل حقائق اور قاتل بہت جلد عوام کے سامنے پیش کیے جایئں گے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
