گھوٹکی-کندھ کوٹ پل دریائے سندھ پر طویل ترین برج ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار، حسن علی زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس محمد نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل دریائے سندھ پر طویل ترین برج ہوگا،ملکی معیشت، ترقی اور ٹریفک سہولت کے اعتبار سے عوام کے لیئے ایک شاکار برج ہوگا،دریائے سندھ پر گھوٹکی-کندھ کوٹ پل زیر تعمیر ہے۔گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر سندھ-پنجاب اور سندھ-بلوچستان کے درمیان آمدورفت آسان ہو جائے گی،
محکمہ ورکس گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کر رہا ہے، اجلاس میں بریفنگ
دریائے سندھ پر گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی لمبائی 12.15 کلومیٹر ہے گھوٹکی کی جانب سے پل تک پہنچنے والی سڑک کی لمبائی 10.40 کلومیٹر جبکہ کندھ کوٹ کی جانب سے 8.10 کلومیٹر ہےگھوٹکی-کندھ کوٹ پل کے ساتھ ٹھل لنک روڈ کی لمبائی 4.548 کلومیٹر ہے۔پل کو جانے والے گھوٹکی اور کندھ کوٹ سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ٹھل لنک روڈ کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی میں بتایا گیا کہ جاڑی واہ، گھوٹا فیڈر کینال اور ٹبی مائنر پر تین پل تعمیر کیے جا چکے ہیں۔گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کے 38 پائپ کلورٹس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔پل کے 732 پائلز میں سے 379 پر کام مکمل ہو چکا ہے۔اس وقت سیلاب کے باعث کام رکا ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پر تعمیراتی کام نومبر میں شروع کیا جائے، نومبر میں سیلاب کا پانی اترنے کے بعد پل پر تعمیراتی کام باقاعدہ شروع کیا جانا چاہئے،گھوٹکی-کندھ کوٹ پل ملکی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
نومبر سے پل کے مقام پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر داخلہ کو ہدایت
