
دادو(رپورٹ: نصیر شیخ) میھڑ واقعہ کیس کی سماعت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو عدالت پہنچے
عدالت کے مین گیٹ پر سردار خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو نے پولیس کو تلاشی دی جبکہ کورٹ میں انٹری گیٹ پر سردار خان چانڈیو نے تلاشی دینا مناسب نہیں سمجھی اور پولیس اہلکار کو تلاشی کے بجائے دھکا دے دیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل میھڑ کی عدالت کے اندر ملزمان نے ہتھکڑی لے تین قیدیوں کو قتل کردیا تھا جس کے بعد ضلع دادو میں تمام عدالتوں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
