دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں:نصرت اللہ

دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں:نصرت اللہ

کراچی: جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤن میں گرینڈ اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب امیرِ جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر خان نے کیا۔

تقریب میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سید عاطف علی، چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف، تمام ٹاؤنوں کے وائس چیئرمین، بلدیاتی افسران، عملہ اور میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک تھے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا‘بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ عوام کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت نے اسپرے مہم شروع کی ہے۔

ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤنوں میں بیک وقت اسپرے کے آغاز سے ان شاء اللہ بہتر اور تیز نتائج حاصل ہوں گے۔’اس موقع پر چیئرمینز نے بھی اپنے اپنے ٹاؤن میں اسپرے مہم کے تسلسل اور مؤثر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کی صحت اور سہولیات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا خصوصی پیغام گلبرگ ٹاؤن سمیت پورے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا مقصد عوام کو بیماریوں سے بچانا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہم بلدیاتی سطح پر دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو فوری اور عملی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ عوام کے تعاون سے ہم ان شاء اللہ ڈینگی، ملیریا اور دیگر وباؤں پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔”

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں