کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں معروف بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے مبینہ طور پر 46 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے واقعے کے بعد پولیس نے رائیڈر اور ڈرائیور حراست میں لے لیا
کمپنی رائیڈر نے 25 لاکھ بینک میں جمع کروانے اور 40 لاکھ نکالنے تھے،سوا چار بجے عدیل نے اطلاع دی کہ ڈکیتی ہوگئی ہے
کنگ بلڈرز کے سیلز مینیجر عبدالباسط کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے سیلز مینیجر کے رائیڈر پر شک کے بعد حراست میں لے لیا
سیلز مینیجرنے پولیس کو بتایا کہ رائیڈر کے مطابق 3 نامعلوم ملزمان دو بائیک پر آئے اور ڈکیتی کی۔ملزمان بینک سے کیش کا لفافہ جس میں 46 لاکھ 23 ہزار تھے چھین لیا۔باقی رقم سیٹوں کے نیچے ہونے کی وجہ سے بچ گئی۔بچ جانے والی 19 لاکھ 80 ہزار کی رقم کمپنی مالک کے حوالے کی۔
سیلز مینیجر عبدالباسط نے کہا کہ اب میں رائیڈر ڈرائیور اور گاڑی کو تھانے پیش کرنے لایا ہوں،کمپنی کی ایس او پی ہے کہ بغیرسیکیورٹی گارڈ کیش لے جانا منع ہے۔ان دونوں نے سیدھا راستہ چھوڑ کر متبادل راستے اختیار کیے۔میری دعوی ہے ان کی ملی بھگت سے نامعلوم ملزمان نے واردات کی۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
