حکومت سندھ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے:شرجیل انعام

حکومت سندھ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے:شرجیل انعام

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

اپنے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔متاثرین کے کھانے، پینے، علاج معالجے اور جانوروں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل بندوبست کیا جا رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر ضرورت کے وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔حکومت کے تمام ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد میں دن رات مصروف ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں اور املاک محفوظ بنائی جا سکیں،لگڈو اور سکھر پر اونچے درجے کا جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اب تک محفوظ مقام پر منتقل ہونے والوں کی کل تعداد 1,73,027 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔صوبے میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,174 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب تک علاج معالجہ حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 92,958 تک پہنچ گئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے لائیو اسٹاک کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,192 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، اب تک 4,50,571 مویشیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39,589 مویشیوں کو ویکسین اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اب تک کل 13,05,573 مویشیوں کو علاج و ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں