ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کا گورنمنٹ ویٹرنری اسپتال ملیر کا دورہ

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کا گورنمنٹ ویٹرنری اسپتال ملیر کا دورہ

کراچی: کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے گورنمنٹ ویٹرنری اسپتال ملیر کا دورہ کیا اور رین ایمرجنسی کے دوران مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی پارٹی رہنما رفیق داؤد جت اور محسن شیخ بھی موجود تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحنان راؤ، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر ہریش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر اینیمل ہسبینڈری ڈاکٹر گوردھن ڍاٹی، ڈاکٹر سید ہسیم لطیف اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کو لائیو اسٹاک، اینیمل ہسبینڈری اور پولٹری سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ سلمان عبداللہ مراد نے مویشیوں اور پولٹری کو بیماریوں سے بچانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ برسات کے دوران عام لوگوں کو نقصان سے بچایا جائے، مویشیوں اور پولٹری کو بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ بہتر ہیں۔ ان کوششوں سے مویشیوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہاں کی ٹیم اپنا کام بہترین انداز میں کر رہی ہے جس پر انہیں شاباش دی جاتی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر اور دیگر مہمانوں کو سندھ کی روایتی تحفه سندھی ٹوپی اور اجرک بھی تحفے میں پیش کی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں