سندھ بدامنی کی آماجگاہ،عوام اغوا اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر ہیں:راشد محمود سومرو

سندھ بدامنی کی آماجگاہ،عوام اغوا اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر ہیں:علامہ راشد محمود سومرو

کراچی: جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ، کراچی کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز کے امراء و نظماء عمومی کا مشترکہ اجلاس منظور کالونی میں صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی صدارت اور صوبائی سرپرست مولانا حافظ عبدالقیوم نعمانی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ اس وقت بدامنی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ بچے، بزرگ، خواتین تک تاوان کے لئے اغوا ہورہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ عوام بے یار و مددگار ہیں اور ہر ضلع و تحصیل لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سندھ میں قیام امن کے لئے ایک نئی اور بھرپور تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔

اجلاس میں صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین حاجی عبد المالک ٹالپر ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی رفیق احمد سومرو ، کراچی کے اضلاع کے امراء ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، قاضی فخرالحسن ،مولانا نور الحق ، مفتی محمد خالد، مفتی عبد الحق عثمانی ، مولانا عبدالرشید نعمانی تمام اضلاع اور ٹاؤنز کے امراء ونظماء عمومی ودیگر بھی موجود تھے۔

جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امن مارچ کارواں کا آغاز 14 ستمبر کو کندھکوٹ کشمور سے ہوگا، یہ قافلہ سندھ کے ہر ضلع اور شہر سے گزرتا ہوا 18 ستمبر کو کراچی پہنچے گا۔ جے یو آئی امن مارچ کی قیادت کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کشمور سے کراچی تک پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اغوا برائے تاوان، ڈاکے، چوری اور راہزنی معمول بن چکے ہیں، یہ صورت حال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر جےیوآئی کراچی کے اضلاع اور ٹاؤنز کے ذمہ داران ، نے عزم کیا کہ امن کارواں سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس سے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مطابق "قیام امن اور عوامی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن جب حکمران اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائیں تو عوامی تحریک ناگزیر ہو جاتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے عوام کو بدامنی، ظلم اور لاقانونیت کے خلاف منظم اور پرامن جدوجہد کے لئے میدان میں لے کر آئے گی۔”

جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں سندھ کا امن مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ہر ضلع اور تحصیل میں عوامی اجتماعات کے ذریعے عوامی بیداری کی مہم جاری ہے سندھ امن مارچ عوام کے دلوں کی آواز اور سندھ کے تمام شہریوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں