میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ
میئر کراچی نے برتن گلی، کھجور بازار، جوڑیا بازار، نیپئر روڈ اور شاہین کمپلیکس کے سیوریج کام کا معائنہ کیا
ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی، چیئرمین یونین کونسل اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے
میئر کراچی نے عوامی شکایات سنیں، فوری حل کے احکامات جاری کیے
میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کے بعد کی صورتحال اور عوامی مسائل کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔شہر کے ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے۔واٹر کارپوریشن کا عملہ دن رات کام کر کے منصوبے جلد مکمل کرے۔
