فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتی ہے:صدر زرداری

فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتی ہے:صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری نے چنگدو میں ‎دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب میں کہا کہ ‎ ‎آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتی ہیں اور لوگوں کو متحد کرتی ہیں۔

‎صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مسٹر لی شو لی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ‎پاکستان چین کے ‘تبادلہ تہذیب اور باہمی سیکھنے’ کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

‎صدر زرداری نے چین کے عالمی اقدامات GDI، GSI اور GGI کے اہداف اور پائیدار ترقی، علاقائی استحکام، اور عالمی اداروں کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

‎صدر آصف علی زرداری نے GGI کے کردار کو اجاگر کیا، جو تہذیبوں کی تنوع، ثقافتوں میں برابری، اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ‎فن ایک عالمی زبان ہے جو دوریوں کو ختم کرتی ہے۔پاکستان-چین کی دوستی باہمی احترام اور تعاون کی مثال ہے۔‎ثقافت امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک اہم پل ہے۔

صدرِ مملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں