آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر بلاجواز ہے، حکومت معاشی بہتری کیلئے نئی تجاویز دے گی، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی کے ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں ملک کو موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ملک میں زرعی انقلاب لائیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاضی میں نظر انداز کئے گئے منصوبوں پر کام کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر بلاجواز ہے کیونکہ اس کے پیچھے کوئی تکنیکی وجہ نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا تاثر ایک بار پھر مسترد کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ بعض عناصر ملک میں اس حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں