سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں
پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے اپنے اپنے ذمیداری کے علاقوں کا جائزہ لیا
پاک فوج ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے سول انتظامیہ کی پوری مدد کر رہی ہے اور مختلف جگہوں پر سیلاب کی روک تھام کیلئے بند بنانے کا سلسلہ جاری ہے
سندھ میں دادو اور جامشورو میں ممکنہ طغیانی کی صورتحال کا بھی مکمل جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی
سکھر اور گڈو بیراج پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل
پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کا مفت علاج جاری ہے اور ممکنہ سیلاب کے دوران بھی مفت علاج جاری رہے گا
متاثرین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے امدادی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا
