دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پنجند میں اس وقت ان فلو اور آئوٹ فلو 679290 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ گڈو بیراج پر ابھی ان فلو 512,662 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئوٹ فلو 480,455 کیوسک ہے۔
سکھر بیراج پر ان فلو 451,760 کیوسک اور آؤٹ فلو 418,810 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،کوٹری بیراج پر ابھی بھی ان فلو 259284 کیوسک اور آئوٹ فلو 254354 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
