پی اے سی اجلاس میں گورک ھل اسٹیشن کی ترقیاتی اسکیموں میں ضابطگیوں کا انکشاف
کراچی۔مری کی طرز پر سندھ کے منفرد تفریحی مقام گورک ھل اسٹیشن کی ترقی کے لئے اربوں روہے خرچ ہونے کے باوجود گورک ھل اسٹیشن کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ پی اے سی اجلاس میں گورک ھل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر و دیگر اشیاء کی خریداری میں کروڑوِں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ھل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024ع کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا۔ پی اے سی نے گورک ھل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا
اجلاس میں کمیٹی اراکین قاسم سراج سومرو، مخدوم فخرالزمان، طاحہ احمد سمیت سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم خیر محمد کلوڑ ، ڈی جی گورک ھل اسٹیشن اتھارٹی عطاء اللہ سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
اجلاس میں محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم، گورک ھل اسٹیشن اتھارٹی کے متعلق سال 2024- 2025ع کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
گورک ھل اسٹیشن پر ریزورٹ سمیت دیگر روائیز کی گئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئ تاہم اس رقم میں سے 177 ملین کی رقم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے جس سے ظاھر ہو رہا ہے کے فنڈز کا غلط استعمال اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ڈی جی آڈٹ
گورک ھل اسٹیشن کا ریکارڈ نیب لے گئی تھی اور ریکارڈ کی حوالگی کے لئے نیب کو خط بھی لکھا ہے تاحال نیب سے ریکارڈ موصول نہیں ہوا ہے۔ سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم
گورک ھل اسٹیشن کے متعلق کس سال تک کا ریکارڈ نیب کے پاس ہے، جب کے نیب نے ریکارڈ کی کاپی کو محکمے کو دی ہوگی۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کا استفسار
گورک ھل اسٹیشن کے متعلق نیب 2018ع تک کا ریکارڈ سیز کر کے لے گئی تھی۔ ڈی جی گورک ھل
آڈٹ پیراز تو سال 2023ع اور 2024ع کی ہیں تو ان سالوں کا ریکارڈ کہاں ہیں۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو
2023ع کے بعد گورک ھل اسٹیشن کے لئے ایک رپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا نہ ہی گورک ھل اسٹیشن کے لئے پہر کوئی ٹینڈر ہوا ہے۔ ڈی جی گورک ھل
اگر 2023ع کے بعد ایک رپیہ بھی جاری نہیں ہوا تو پہر 2023-2024ع میں گورک ھل اسٹیشن کے ریزورٹ اور دیگر روائیز اسکمیوں پر 3 ارب کیسے اور کہاں خرچ ہوئے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو
محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم اور گورک ھل اسٹیشن اتھارٹی حکام پی اے سی کو گورک ھل کے متعلق سال 2023- 2024ع کا آڈٹ کو ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔
اجلاس میں سال 2023-2024ع میں گورک ھل اسٹیشن پر ریسٹ ھاؤس کے کمروں کے لئے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی رقم سے صوفے سیٹ، کرسیاں،گدے، کنگ سائیز بیڈ، کافی ٹیبل، سینٹرل ٹیبل سمیت دیگر فرنیچر کی خریداری کا ریکارڈ بھی آڈٹ کو فراہم نہیں کیا جا سکا۔
پی اے سی نے گورک ھل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں گورک ھل اسٹیشن کے لئے محکمہ ثقافت کیجانب سے اسٹینڈ ایئر کنڈیشن اور اسپلٹ ایئر کنڈیشن ، ایل ای ڈی ٹی وی سمیت دیگر اشیاء مارکیٹ ریٹ سے زائد کی رقم پر 6 کروڑ روپے میں خرید کرنے کا انکشاف
گورک ھل کے لئے جو اسٹینڈ ایئر کنڈیشن خریدی گئی ان کا مارکیٹ ریٹ فی اے سی 3 لاکھ 30 ہزار روپے تھا مگر محکمے نے وہ اسٹینڈ اے سی 10 لاکھ 50 ہزار میں فی اے سی خرید کی۔ ڈی جی آڈٹ
اسپلٹ اے سی کا مارکیٹ ریٹ 2 لاکھ روپے تھا وہ اسپلٹ اے سی 4 لاکھ 50 ہزار میں خرید کی گئی۔ ڈی جی آڈٹ
گورک ھل کے لئے ایئر کنڈیشن سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے ٹینڈر کیا گیا تھا اور اور کم ریٹ آفر کرنے والے کو اشیاء کی فراہمی کا ٹھیکہ دیا گیا جس میں انسٹالیشن اور ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری کلچر اینڈ ٹوارزم
پی اے سی نے گورک ھل کے لئے مارکیٹ ریٹ سے زائد کی رقم پر خرید کی گئی اشیاء کے متعلق اینٹی کرپشن کو تحقیات کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں گورک ھل اسٹیشن کے ریزورٹ کے کاموں کی اسکیم کے لئے 2 ارب 89 کروڑ روہے خرچ ہونے اور ریزورٹ کا کام مکمل ہونے سے قبل ٹھیکیداروں کو 94 فیصد رقم جاری کئے جانے کے باوجود ٹھیکیدار ریزورٹ کا کام مکمل نہیں کرسکے۔
اجلاس میں محکمہ ثقافت کیجانب سے گورک ھل اسٹیشن کے ریزورٹ کے کاموں لئے 2 ارب 89 کروڑ روہے میں سے کام مکمل ہونے سے قبل ٹھیکیداروں کو 94 فیصد رقم جاری کرکے ریزورٹ کے ترقیاتی کاموں کو کینسل کرنے کا انکشاف
پی اے سی نے گورک ھل اسٹیشن کے ریزورٹ کے کاموں کے لئے 2 ارب 89 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود ریزوٹ کا کام مکمل نہ ہونے کے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ میں گورک ھل کی ترقی کے لئے اتھارٹی بنائی مگر گورک پر تسلی بخش کام۔نہیں ہوا اور یہ گورک ھل کا منصوبہ بھی آر بی او ڈی کی طرح بدنامی کا سبب بن چکا ہے۔ چیئرمین پی اے سی
گورک ھل اسٹیشن کے روڈ کا راستہ انجنیئرنگ فالٹ کی وجہ سے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ سیکریٹری کلچر
بلوچستان کی پہاڑوں کا پانی گورک ھل کے روڈ اور راستے کو نقصان پہنچاتا ہے۔سیکریٹری کلچر
گورک ھل سندھ کا اھم تفریحی مقام ہے اس لئے اس منصوبے پر کام چاہئے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو
