چئیرمین لانڈھی ٹاؤن نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
کراچی: چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو, امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ ۔اسسٹنٹ کمشنر عون عباس ۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی 4 کے ہمراہ لانڈھی ٹاؤن میں گورنمٹ گرلز کالج کورنگی نمبر چار مین پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
لانڈھی ٹاؤن میں 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان نے ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ٹی ایم سی سید امداد علی شاہ۔وائس چیرمین محمد عمران دیگر افسران کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا
ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو نے اس موقع پرکہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ چینرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا کہ درخت انسان کے لیے آکسیجن، سایہ اور خوشحالی کا ذریعہ ہیں، اس لیے ہر شہری کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب درختوں کی اہمیت بڑھ چکی ہے. اپنی نسلوں کا تحفظ اور اچھے ماحول کی فراہمی کے لئے شجرکاری مہم اہم ہے
سید امداد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شجر کاری صدقۂ جاریہ ہے اور یہ مہم لانڈھی کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے عوام، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ لانڈھی کی فضاؤں کو مزید خوشگوار بنایا جاسکے۔مہم کے دوران ہزاروں پودے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے، جن کی نگہداشت کے لیے بھی جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔
