خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی جس میں ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو روز میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کیا گیا، بھارتی سرپرستی میں سرگرم ان خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ خوارج علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں