دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاو میں اضافہ, اس وقت ان فلو اور آئوٹ فلو 668195 کیوسک جبکہ تریمو پر اس وقت ان فلو اور آئوٹ فلو 178932 کیوسک ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کا بتانا ہے کہ گڈو بیراج پر ابھی ان فلو 502861 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئوٹ فلو 475970 کیوسک ہے،سکھر بیراج پر ان فلو 440985 کیوسک اور آؤٹ فلو 412735 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
کوٹری بیراج پر ابھی بھی ان فلو 257754 کیوسک اور آئوٹ فلو 254354 کیوسک ہے۔
