چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا زیارت مقدسہ ماں مریم گراونڈ کے جاری پیور فلورنگ کے کام کا معائنہ کیا

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے یونین کونسل 9 میں زیارت مقدسہ ماں مریم گراونڈ کے جاری پیور فلورنگ کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا ذاتی طور پر معاٸنہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہاکورنگی کی عوام الناس کی "بلا تفریق عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر اس کا فائدہ پہنچے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

موقع پر موجود یوسی 9 کی عوام الناس نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی ، ٹاؤن اقلیتی کونسلر امتیاز چیمہ، ادریس شیخ، ظفر قائمخانی ، دلاور خان ، سنی ، شہباز ، ٹی ایم سی کورنگی کے افسران اور مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں