میونسپل کمشنر مورڑو میربحر ٹاؤن کا افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ
نشیبی علاقوں سے نکاسی کے کام مکمل ہونے تک متعلقہ ادارے الرٹ رہیں:الٰہی بخش سیال
کرا چی: میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال کا افسران کے ہمراہ گل بائی کا دورہ نشیبی علاقوں میں چو کنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا
ڈائریکٹر سینی ٹیشن اعجاز دلبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برسات کے دوران پانی کا سب سے زیادہ لوڈ گل بائی کے اطراف کے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں دوران بارش ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ نکاسی آب کے کام شروع کر دیئے گئے تھے
مورڑومیربحرٹاؤن کی مجموعی صورتحال قابو میں ہے،آج صبح ہونے والی بارش کے دوران بھی میری ٹیم آن روڈ تھی، ڈی واٹر نگ پمپس افرادی قوت کے ذریعے چوکنگ پوائنٹ کھول دیئے گئے نکاسی آب کے کام مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کیلئے مزید ڈی واٹرنگ پمپس درکار ہوں تو متعلقہ اداروں سے منگوائے جائیں، ٹاؤن کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی کے کام مکمل ہونے تک تمام متعلقہ ملازمین کو آن روڈ رکھا جائے،اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
