ملیر ندی میں دو افراد ڈوب گئے، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی میں دو افراد کے ڈوبنے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ گوٹھ یار محمد، تعلقہ ابراہیم حیدری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ڈی سی ملیر کے مطابق دو افراد ملیر ندی پار کر رہے تھے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث حادثہ رونما ہوا، 27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا، علی گل میتھیانی بحاظت نکل آئے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں،
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر خود رسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ملیر ندی کے آس پاس دہاتیوں کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
