دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار
کراچی: پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
جاری رپورٹ کے مطابق پنجند بیراج اپ اسٹریم پر پانی کے بہاو میں مزید کمی اس وقت آمد و اخراج 452,930 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تریموں بیراج پر بھی پانی کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے, اس وقت آمد اور اخراج 434821 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گگڈو بیراج پر پانی کی آمد 443,494 کیوسک جبکہ اخراج 434,294 کیوسک ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 374,800 کیوسک اور اخراج 359,050 کیوسک ریکارڈ ہوا،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 233,788 کیوسک جبکہ اخراج 231,763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔۔
