ملتان: موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے جس کے بعد بہادر پور کےعلاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
بند ٹوٹنے کے خطرے کے باعث انتظامیہ نے جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنےکا حکم دے دیا تھا
سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا تھا کہ چناب کا پانی شہرکے قریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے۔شہری فوری طور پر مکانات خالی کرکےمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
پولیس کی جانب سے شہر خالی کرنے کے لیے جلالپور پیروالا کی مساجد میں اعلانات بھی کیے گئے تھے۔
موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ نے کے بعد شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنےکا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
