بارش کے پیشہ نظر صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ، متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری
کراچی:چیئرمین صدرٹاون منصوراحمدشیخ نے محکمہ موسمیات کیجانب سے شہر میں بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے کی گئی پیشن گوئی کے تحت صدرٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ اور تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ افسران اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تا کہ بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ، برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متوقع بارشوں کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو.اراکین کونسل اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس ضمن میں صدرٹاون کے مرکزی دفتر واقع رفیقی شہید روڈ نزد حقانی چوک پر ایمرجنسی کنٹرول روم فون نمبر 99211429۔99211390 شہری بوقت ضرورت رابطہ کرسکتے ہیں
چیئرمین منصورشیخ نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید موثر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کی جان ومال کا بھرپورتحفظ کیاجاسکے برساتی پانی کی نکاسی میں ٹاون انتظامیہ ہمہ وقت موجود رہے گی
میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو نے کہا کہ ایمرجنسی سینٹر پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سینٹری و سیوریج اسٹاف سمیت محکمہ پارکس،بلڈنگ اینڈ روڈاور مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کا عملہ ضروری سامان جن میں اوپن ٹرک،ٹریکٹر،ڈی واٹرنگ پمپس،سیس پول وغیرہ شامل ہیں موجود رہے گا برسات کے دوران متعلقہ افسران اپنے اسٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں گے میونسپل کمشنر نے محکمہ ایم اینڈ ای کو خصوصی ہدایت دیں کہ نشیبی علاقوں کیلئے نکاسی آب کی مشینوں کو درست حالت میں رکھا جائے جبکہ محکمہ باغات سائن بورڈز اور درختوں کے گرنے کی صورت میں فوری طور پر ہٹانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔
