پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ فضائیہ کے موقع پر پیغام

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیراعظم نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور طاقت سے فضائی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ مسلح افواج نے یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا کو حیران کن انداز میں شکست دی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالجہتی صلاحیتیں حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعظم نے یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح ہر موقع اور معیار پر پورا اُترے گی اور ان شاء اللہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں