مومن آباد ٹاؤن میں 1500 واں جشنِ میلادالنبی ﷺ اور یومِ دفاعِ پاکستان شاندار انداز میں منایا گیا

مومن آباد ٹاؤن میں 1500 واں جشنِ میلادالنبی ﷺ اور یومِ دفاعِ پاکستان شاندار انداز میں منایا گیا

کراچی:ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی خصوصی ہدایت پر 1500 واں جشنِ ولادت آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔

اس موقع پر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ایک عظیم الشان اور روح پرور جلوس نکالا گیا جس میں افسران و عملہ کے ساتھ شہریوں، ، طلباء اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلوس کی قیادت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارلیمانی لیڈر اسد امان اللہ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صلاح الدین یوسف زئی نے کی۔جلوس کے شرکاء درود و سلام کی صداؤں اور نعتیہ کلام کے ساتھ عشقِ رسول ﷺ کا والہانہ اظہار کرتے رہے۔ راستوں کو سبز پرچموں، برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے دلہن کی طرح سجایا

ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا جشن ہمیں اتحاد، اخوت اور انصاف کا پیغام دیتا ہے۔ حضور ﷺ کی سیرت پر عمل ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ ہمیں اپنے قول و فعل میں سچائی، دیانت داری اور انصاف کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرہ حقیقی اسلامی اقدار کا نمونہ بن سکے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی راہنما نہیں۔”

سید زین علی شاہ نے کہا کہ “یہ دن ہمیں محبتِ انسانیت اور خدمتِ خلق کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمیں عدل، مساوات اور قربانی کا سبق دیتی ہے

پارلیمانی لیڈر اسد امان اللہ نے کہا کہ میلادالنبی ﷺ امت کے اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے امن، انصاف اور رواداری کا پیغام دیا۔ اگر ہم ان تعلیمات کو اپنائیں تو ہمارے معاشرتی مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگیاں ڈھالنی چاہئیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور بامقصد قوم بن سکیں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صلاح الدین یوسف زئی نے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ دن ہمیں قربانی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنی ذات کو سنواریں اور معاشرے کو بہتر بنائیں۔ حضور ﷺ کی تعلیمات ہی انسانیت کو ظلمت سے نکال کر روشنی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔”

بعد ازاں مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس میں افسران و عملہ کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر کے عوام، طلباء اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ملک عارف اعوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہی آج ہمارے ملک کی بقا کی ضامن ہیں۔ ہم اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر مشکل وقت میں قوم کی ڈھال بنی۔ ہماری آئندہ نسلوں کا فرض ہے کہ وہ ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔”

سید زین علی شاہ نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یومِ دفاع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد و اتفاق ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع اور ترقی کے لیے ہر شعبہ زندگی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اسد امان اللہ نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم متحد رہ کر ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جس طرح 1965ء میں پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں قربانی اور محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا صلاح الدین یوسف زئی نے کہا ,کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی ہماری افواج کی مرہونِ منت ہے۔ ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یومِ دفاع ہمیں عزم و حوصلے کا پیغام دیتا ہے اور یہ دن اس بات کا اعلان ہے کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ ایک صف میں کھڑی رہے گی شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کو مشعلِ راہ بنا کر اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطنِ عزیز کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں