بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا:ائیر وائس مارشل
یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان کے لیے اعزاز ہے.
ائیر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے6 ستمبر کی یاد تازہ کی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
ائیر وائس مارشل شہریارخان کا کہنا تھا کہ تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا میں منوایا، اگلی بار اسکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ 60 صفر ہو گا۔
ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
