ملک بھر میں آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے اور بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔
مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔
