ہمیں7سے9 لاکھ کیوسک سیلابی پانی کی تیاری کرنی ہے:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، محمد علی ملکانی، جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری لائیواسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ، سیکریٹری ریہیبلی ٹیشن اختر بگٹی، ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ اور دیگر نے شرکت کی
بذریعہ وڈیو لنک وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، وزیر زکوٰۃ و عشر ریاض شاہ شیرازی، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ دریا میں پانی کم ہو رہا ہے لیکن ہمیں 7 سے 9 لاکھ کیوسک سیلابی صورتحال کی تیاری کرنی ہے، 8 ستمبر کو گڈو بیئراج پر پانی کا بہاؤ اپنے عروج پر ہوگا۔سیلابی صورتحال کی تیاری، رلیف کیمپس کا قیام اور عوام کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی اجلاس میں بریفنگ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 183000 کیوسک اور اخراج 155500 کیوسک فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 115341 کیوسک اور اخراج 133341 کیوسک فٹ ہے۔تربیلا اور منگلا دونوں ڈیم پر پانی کام ہو رہا ہے،گڈو بئراج میں پانی کی آمد 359570 کیوسک اور اخراج 377481 کیوسک ہے۔سکھر بئراج میں پانی کی آمد 33155 کیوسک اور اخراج 277355 کیوسک ہے
وزیراعلی سندھ کو آگاہی دی گئی کہ گڈو بئراج اور سکھر بئراج پر پانی بڑھ رہا ہے۔
امدادی اقدامات سے متعلق وزیر ریہیبلی ٹیشن مخدوم محبوب اور ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ کی بریفنگ
528رلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں آگاہی
سندھ حکومت نے 109320 لوگوں کو کچے سے پکے کی جانب انخلاح کیا ہے
قائم کیے گئے 528 رلیف کیمپس میں لوگ نہیں آئے، اجلاس میں آگاہی
169 میڈیکل کیپمس پر 27801 مریضوں کا طبی علاج کیا گیا ہے، بریفنگ
110 مویشیوں کے لئے کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں 754527 جانوروں کو ویکسین کی گئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل کمشنرز کو عوام کا ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گھر چھوڑ کر آ رہے ہیں ان کا بھرپور خیال رکھا جائے۔
کشمور-کندھ کوٹ (کے کے) بند اور قادر پور شینک بند کی مضبوطی کا کام جاری ہے ، اجلاس میں آگاہی
