فلسطینی بچی کی آخری پکار پر مبنی فلم تاریخ رقم کردی
فلسطینی بچی ہند رجب کی آخری پکار پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ نے وینس فلم فیسٹیول میں شاندار پذیرائی حاصل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی اسکریننگ کے بعد حاضرین نے 24 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، جو اب تک کے میلے کی سب سے طویل داد قرار دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرایا اور “فری فری فلسطین” کے نعرے بھی لگائے۔
فلم میں فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے آپریٹرز کی جدوجہد اور ہند رجب کی اصل کالز کو شامل کیا گیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز میں ہالی وڈ کے معروف اداکار واکین فینکس اور رونی مارا بھی شامل ہیں۔
