گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 135 کیوسک رکارڈ
محکمہ اطلاعات سندھ کے جاری رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 342,153 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 310,408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 331,230 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 275850 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
کوٹری بیراج پر بہاو میں کچھ کمی کے بعد اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 247,186 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے
تریموں پر آمد و اخراج میں کمی، پانی 239,745 کیوسک ریکارڈ کیا گیا
پنجند اپ اسٹریم میں پانی کی آمد میں تیزی، آمد 224,290 کیوسک پہنچ گئی، جبکہ اخراج 210,320 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے.
سندھ میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں
