سیلابی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے: محکمہ آبپاشی سندھ
محکمہ اطلاعات سندھ نے رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 250,875 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد ابھی بھی 266804 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 237999 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تریموں میں پانی کے بہاو میں کمی کے بعد آمد و اخراج 294,754 کیوسک ریکارڈ کیا گیا.
پنجند اپر اسٹریم میں پانی کی آمد159،662 کیوسک جبکہ اخراج 146،762 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے.
سندھ میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں.
