عاشقانِ رسُول ؐ کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس کے راستوں کو ہموار کیا جارہا ہے:محمد یوسف

عاشقانِ رسُول ؐ کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس کے راستوں کو ہموار کیا جارہا ہے:محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ 12   ربیع الاوّل کے انتظامات کے حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنیو کراچی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نےJO  کلینک تا نالا اسٹاپ سڑک پر پیچ ورک کے جاری کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ سڑک کے مرمتی عمل کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر عاشقانِ رسُول ؐ کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں اور اُن میں موجود شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مساجد انتظامیہ،جلوس و محافل کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں توجہ طلب کاموں اور مقامات پرموجود مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے افسران کو ہدایات دیں۔دورے کے دوران جامع مسجد اکبری اور کالا اسکول کے قریب برساتی نالے پر پُلیا کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نالوں پر پختہ پولیوں کی تعمیر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گی بلکہ برساتی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کو بھی ختم کرے گی۔

اس موقع پریونین کمیٹیز کے چیئرمینز،وائس چیئرمینز،وارڈ کونسلرز،محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسر فیصل صغیر، ایکسین ایم اینڈای ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد ودیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ عاشقانِ رسُول ؐ کو صاف ستھراء اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔نیو کراچی ٹاؤن میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر عاشقانِ رسُول ؐ  کی جانب سے ہر علاقے سے جلوس نکالے جاتے ہیں ان جلوس کے راستوں پر موجود مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن بھر میں تیاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ جشن میلادالنبی  ﷺ کے موقع پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں تمام محکمے دن رات مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل فیلڈ وزٹ کیے جا رہے ہیں اور جہاں کہیں فوری ضرورت ہو وہاں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرا یا جارہا ہے۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ شہریوں کے تعاون اور رہنمائی سے ٹاؤن کو مزید بہتر اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں