حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے:بلاول

حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے:بلاول

صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے، ریلیف سرگرمیوں میں شفافیت اور فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ متاثرہ علاقوں میں مستقل بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر، روہڑی سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں اور ریلیف کیمپ فعال ہیں،حکومتِ سندھ تمام مشینری الرٹ اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں