عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام

عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام

چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پنگ کی آمد سے ہوا اور انہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر شی جن پنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں

صدر شی جن پنگ نے تقریب میں شرکت کی اور چانگ آن ایونیو پر موجود فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر 45 سے زائد فارمیشنز اور یونٹس نے صدرِ مملکت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مکمل تیاری کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔

پریڈ میں چین کے جدید ترین ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا شاندار مارچ پاسٹ، ہائپر سونک میزائلوں سمیت جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی  جبکہ  چین کا قومی ترانہ فوجی دھنوں پر بیجنگ کی فضاؤں میں بجتا رہا۔

تقریب میں چین کے قومی پرچم بردار ہیلی کاپٹرز اور جدید ترین لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کو سلامی پیش کی۔

صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چینی قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فتح حاصل کی، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے امن کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

پریڈ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 26 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا: صدر شی جن پنگ

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں