آج رات ملتان میں زیادہ خطرہ ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

آج رات ملتان میں زیادہ خطرہ ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج رات ملتان میں زیادہ خطرہ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ہیڈ محمد والا پر پانی زیادہ بڑھا تو شگاف لگانا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح فی الحال برقرار ہے تاہم ہیڈ محمد والا پرپانی میں اضافہ متوقع ہے جس کے باعث وہاں ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے جس کا ریلا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، سب سے زیادہ خطرہ آج رات ملتان میں ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہوا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ آئندہ 4 سے 6 گھنٹے نہایت اہم ہیں، دریائے چناب کا بڑا ریلا ہیڈ تریموں سے نکل کر آج رات ملتان پہنچے گا جبکہ ہیڈ سنگنائی پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں