پی ڈی ایم اے سندھ نے اضلاع میں سامان بھیجنا شروع کر دیا

پی ڈی ایم اے سندھ نے اضلاع میں سامان بھیجنا شروع کر دیا

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے اضلاع میں سامان بھیجنا شروع کر دیا

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر حساس قرار دیے گئے اضلاع کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے

نوشہروفیروز، گھوٹکی اور کشمور کے لیے امدادی سامان جلد روانہ کیا جائے گا۔ امدادی سامان میں مچھر دانیاں، میٹرس، ہائجین کٹس، ،فرسٹ ایڈ کٹس، پانی کے کولرز، پورٹ ایبل ٹوائلٹ، ترپال، خیمے اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ ممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنانے میں سرگرم عمل ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ دریاؤں کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

ادارہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں