میئر کراچی کی مفتی جان محمد نعیمی سے ملاقات

میئر کراچی کی مفتی جان محمد نعیمی سے ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب دارالعلوم مجدیہ نعیمیہ، ملیر پہنچے جہاں مفتی جان محمد نعیمی سے ملاقات کی

میئر کراچی، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر رہنما بھی ہمراہ موجود تھے۔

ربیع الاول اور جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

میئر کراچی نے کہا کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ صرف ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہمارے لیے سعادت اور باعثِ فخر ہے۔کراچی بھر میں فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں کو خوبصورت انداز میں سجائے گی۔مذہبی علما کی مشاورت سے ہی انتظامات کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو اجتماعات کی سیکیورٹی اور سہولیات کے لیے خصوصی طور پر تعینات کیا جائے گا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عید میلادالنبی ﷺ میں شرکت کی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں