سندھ میں 2لاکھ 73 ہزار خاندان متاثر ہوسکتے ہیں:شرجیل انعام
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ مکمل طور پر متحرک ہے،کابینہ کے ارکان، ایم پی ایز, پوری مشینری فیلڈ مین موجود ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم 24 گھنٹے چلتا رہے گا، حکومت سندھ کے ترجمان کے ساتھ دیگر حکام موجود رہیں گے۔کنٹرول روم کے لئے 02199222967، 02199222758، 02199222912، 02199222759 فون نمبرز ہونگے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کسی کو بھی پریشانی ہو تو رابطہ۔کر سکتے ہین،16 لاکھ 50 ہزار افراد، 1651 دیہات، 167 یو سیز ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ 15 اضلاع سے دریائے سندھ گزرتا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دو لاکھ تہتر ہزار خاندان متاثر ہوسکتے ہیں،192 ریسکیو کی کشتیاں موجود ہیں، موبائیل ہیلتھ یونٹ کو بھی فنکشنل کیا گیا ہے۔ ساری صورتحال کو بلاول بھٹو زرداری اور سی ایم خود مانیٹر کر رہے ہیں
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کر کہ بیٹھے ہیں،میڈیا سے گذارش ہے کہ ہمارے کنٹرول روم سے کسی بھی وقت معلومات لے سکتے ہیں۔ایک سو دو ایسے پوائنٹس ہیں جہاں گذشتہ سیلاب میں کمزوریاں تھی۔قیاس آرائیوں سے گریز کرتے ہوئے صحافی کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ معلومات لے سکتے ہیں۔حکومت سندھ کے ترجمان مصطفٰی بلوچ، واحد ہالیپوتہ، تحسین عابدی بھی کنٹرول روم میں موجود رہیں گے۔صحافی حضرات حکومت سندھ کے ترجمان سے معلومات لے سکیں گے، ہر تین گھنٹے بعد میڈیا کو آگہی دینگے۔
